Sugar | چینی
Aug 09 2025
Feb 04 2023 13:48:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ گرم ہی ہے حاضر مالوں کے 176 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ جہاز والے مال کی بیچ ہی نہیں ہے۔ 170 ریٹ مانگتے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ ڈالر کے پیچھے ہی چل رہی ہے۔ آج ہفتہ ہے انٹر بینک ڈالر ریٹ نہیں آیا۔ .
Feb 04 2023 13:41:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ رشین چیکو مارکیٹ 10 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 300/310 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ آج ہفتہ ہے انٹر بینک ڈالر ریٹ نہیں آیا۔ لوکل مارکیٹوں میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ سوڈان کوالٹی 305/310 اسٹریلیا 6/7/8 320/325 روپیہ کلو ارجنٹینا اور ترکی 8 ایم ایم 340/350 روپیہ کلو۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 350/360 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بیچ انتہائ کم ہے۔ ترکی 8 ایم ایم ٹیٹ برانڈ کے 360 روپیہ کلو تک کام ہوئے تھے۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اچھے مال 390/400 امیریکا 9 ایم ایم 20 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 440/465 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے مارکیٹ گرم ہے۔ .
Feb 04 2023 13:22:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کراچی مارکیٹ 212/213 روپیہ کلو کا گاہک ہے بیچ کم ہے جبکہ نپر مسور 215 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بیچ انتہائ کم ہے۔ آج ہفتہ ہے انٹر بینک ڈالر ریٹ نہیں آیا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹیں ڈالر کے پیچھے ہی چل رہی ہیں۔ پہلے گاہک رکا ہوا تھا کہ کہیں مارکیٹوں میں کریکشن آئے تو پھر خریداری کریں لیکن ابھی ڈالر کے مزید تیز ہونے کی وجہ سے دکاندار بھرپور خریداری کر رہے ہیں۔ .
Feb 04 2023 11:52:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کذرائع کے مطاق ماش کی سپلائ بھی کم ہے اور ڈالر بھی کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ نیچے جہاں کہیں تگڑی گاہکی نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Feb 04 2023 11:32:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 193 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 8000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ بھی آ جاتی ہے تاہم زیادہ تر ٹریڈرز مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں ڈالر مضبوط ہونے کی وجہ سے۔ آج بروز ہفتہ انٹر بینک ڈالر ریٹ نہیں آتا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگر صرف پچھلے سال مارکیٹ دیکھی جائے تو تقریبا 50% سے زیادہ روپے کی قدر کم ہو گئ ہے۔ اس سے تمام امپورٹ اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ .
Feb 03 2023 15:27:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی فل الحال کوئی بیچ نہیں آ رہی ہے۔ کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 284 کا ہو گیا ہے۔ جیسے ہی کوئی اپڈیٹ موصول ہو گی اپڈیٹ کر دی جائے گی۔ .
Feb 03 2023 15:25:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو کراچی مارکیٹ میں بیچ نہیں آ رہی ہے۔ ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 284 روپیہ تک ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹوں میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Feb 03 2023 15:11:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش سالم ایس کیو کراچی کے ریٹ 200 روپیہ من اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 12300 تک کام ہوے ہیں۔ پیر پیمنٹ پر 12400 تک کام ہوے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 284 کا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے .
Feb 03 2023 14:49:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن اور نپر کا کوئی ریٹ نہیں آ رہا ہے۔ کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 284 کا ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک آدھ ایمپورٹر 220 مانگ رہا ہے باقی ایمپورٹرز بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ .
Feb 03 2023 14:32:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ میں 5/6 روپیہ کلو کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے اور 194/95 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع انٹر بنک میں ڈالر 278 پہ اوپن ہوتے ساتھ ہی جمپ کر گیا اور 284 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے کالا چنا کے بھاؤ بھی بڑھ گئے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے 28000 ٹن کا ایک جہاز روانہ ہو گیا ہے جو کراچی پورٹ پر تقریباً 21 فروری تک پہنچے گا۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott